• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے منصوبے پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان مبشر ہاشمی نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ ٹرمپ کے بیس نکاتی منصوبے میں اسرائیلی ترامیم اور حماس کی شرائط، کیا اصل منصوبے پر عملدرآمد ہوسکے گا؟ جواب میں تجزیہ کار سلیم صافی، سلیم صافی، سید محمد علی اور ریما عمر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ تاحال صرف تجویز کی صورت میں موجود ہے اور اس پر ابھی دستخط نہیں ہوئے۔ صدر ٹرمپ اسے اس لئے سنجیدگی سے لے رہے ہیں تاکہ دنیا میں خود کو امن قائم کرنے والے رہنما کے طور پر پیش کر سکیں۔ حماس کی مصر، ترکی اور قطر کے ساتھ دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے اور یہ تینوں ممالک نہ صرف امریکہ کے قریب ہیں بلکہ حماس پر بھی اثرورسوخ رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حماس اس منصوبے پر آمادہ ہو جائے۔

اہم خبریں سے مزید