امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شیخ تمیم نے امن کی کوششوں کے لیے قطر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ منصوبے کی حمایت کرنے والے ممالک ایک ایسے منصفانہ حل تک پہنچ سکتے ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہو اور فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی غزہ منصوبے پر حساس بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی اعلان سے پہلے کوئی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی، یہ معاملہ صدر ٹرمپ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کا باضابطہ جواب دو سے تین دن میں متوقع ہے۔