• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو حملے میں 4 افراد زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مانچسٹر میں چاقو حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی ہے۔

برطانوی پولیس نے بتایا حملے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹرمیں چاقو حملے کے واقعے پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے مقدس دن ہونے والا چاقو حملہ واقعے کو مذید خوفناک بنا دیتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید