امریکی ریاست فلوریڈا میں خاتون نے نو مولود کو اپنی گود میں لیے ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیت لیا، مذکورہ خاتون کے ہاں 5 روز قبل ہی بیٹی کی پیدائش بذریعہ آپریشن (سی سیکشن) ہوئی تھی۔
خاتون گیمر، جو Legi0n کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے گزشتہ ہفتے اورلینڈو، فلوریڈا میں جوسی گیم نائٹ کے زیر اہتمام ہونے والے مورٹل کومبیٹ XL ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
خاتون نے اپنے شوہر سمیت تین کھلاڑیوں کو اس وقت شکشت دی، جب وہ نومولود سیریزا کو اپنے بازوؤں میں اٹھائے ہوئے تھیں۔
اس نے بتایا کہ اس کے ہاں 22 ستمبر کو بچے کی ولادت بذریعہ آپریشن ہوئی ہے۔ اپنی کامیابی پر مسرور خاتون نے سوشل میڈیا پر پرمزاح انداز میں کہا انکی کامیابی اس وجہ سے ہوئی کیونکہ انکی نومولود بیٹی نے کھیل کے درمیان میں انکی کوچنگ کی۔
اس جیت پر انھیں انعامی رقم کے ساتھ ساتھ اکتوبر کے اواخر میں ڈریم ہیک اٹلانٹا کے گیمنگ فیسٹول کا ٹرپ کرایا جائے گا۔