• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ علی ایک شوٹ کے کتنے لاکھ روپے لیتی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر نمرہ علی نے اپنے فوٹوشوٹ کے معاوضے کا انکشاف کردیا۔

نمرہ علی ایک اسٹریٹ انٹرویو کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، آج کل ان کے انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ یوٹیوب پر بھی اپنی ویڈیوز کے ذریعے مقبول ہیں، اپنی باتونی اور پُرجوش شخصیت کے باعث وہ مداحوں میں تیزی سے مقبول ہوئیں اور بعدازاں ایک روڈ شو کی میزبانی بھی کی۔

حالیہ دنوں میں نمرہ علی ایک شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کی۔ 

نمرہ نے بتایا کہ انفلوئنسنگ میرا بنیادی پیشہ ہے جس پر میں اپنی یونیورسٹی کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ فوکس کرتی ہوں، میں مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور کئی برائیڈل شوٹس بھی کروا چکی ہوں۔

اس موقع پر نمرہ علی نے پہلی بار اپنے شوٹس کے معاوضے سے متعلق بھی بتایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیلونز اور برانڈز مجھ سے اپنی کیمپینز کے لیے رابطہ کرتے ہیں، میں برانڈ کے سائز اور مارکیٹ میں اس کی حیثیت دیکھ کر فیس طے کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کوئی انفلوئنسر نہیں بتاتا لیکن میں بتا دیتی ہوں کہ میں ایک فوٹوشوٹ کے کم از کم ایک لاکھ روپے لیتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید