بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ ماضی کے مشہور اداکار دھرمیندر کی تیمارداری کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بلیک اینڈ وائٹ دور سے رنگین فلمی دور کے آغاز تک، اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے عظیم اداکار دھرمیندر آج کل اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ آدھی رات کو اسپتال پہنچے، اداکار نے اسپتال کے باہر موجود فوٹوگرافرز کو تصاویر لینے کا کوئی خاص موقع فراہم نہیں کیا۔
بریچ کینیڈی اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھرمیندر ابھی بھی وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، دھرمیندر کے فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج دھرمیندر کی حالت میں اب بہتری آئی ہے۔
شاہ رخ خان کے علاوہ سلمان خان، گوندہ اور امیشا پٹیل بھی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں دھرمیندر کی عیادت کر چکے ہیں۔