اسرائیل نے فلوٹیلا کے 200 افراد کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے تک فلوٹیلا کے امدادی کارکنان جیل میں قید رہیں گے۔
پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جیل منتقلی کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔