• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ بن گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی تقریباً 500 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری بن گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیم سارہ مولالی آرچ بشپ آف کینٹربری بننے والی 106ویں مذہبی رہنما ہیں، ان کی عمر 63 سال ہے، وہ 7 سال لندن کی بشپ بھی رہی ہیں، وہ ایک سابق دائی بھی ہیں اور خود کو حقوقِ نسواں کی حامی قرار دیتی ہیں۔

چرچ آف انگلینڈ نے 2014 سے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی، آرچ بشپ کا عہدہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا، جسٹن ویلبی نے بچوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب شخص کو رپورٹ نہ کرنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید