غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے 22 فلسطینیوں میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حملہ آور افواج نے غزہ کے شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 66 ہزار 225 افراد شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 938 ہوچکی ہے۔