• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ’آئی لَو محمد‘ مہم کے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، بریلی میں ہائی الرٹ جاری

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی اور ملحقہ اضلاع میں گزشتہ جمعے کو ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے چار زونز میں بھاری نفری اور ڈرونز تعینات کیے ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز بھی 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے مقامی عالم اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ توقیر رضا خان نے ’آئی لَو محمد‘ مہم کی حمایت میں مظاہرے کی کال دی تھی جس کی وجہ سے بریلی میں نمازِ جمعہ کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

جھڑپوں میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس نے مہم میں حصہ لینے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر کے 36 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اتحادِ ملت کونسل کے سربراہ، مولانا توقیر رضا خان کو احتجاج کی کال دینے اور فسادات بھڑکانے کے الزام میں نظر بند کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید