فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’غزہ امن منصوبے‘ کے مطالعے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک اہلکار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کو ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے ’غزہ منصوبے‘ کا مطالعہ کرنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔
حماس کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ حماس اب بھی ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور ثالثوں کو مطلع کر دیا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور کچھ وقت درکار ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے رواں ہفتے منگل کو حماس کو منصوبہ قبول کرنے کے لیے تین یا چار دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔