پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ امریکا میں سیر سپاٹے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ سیر و تفریح کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں شعیب ملک سفید ٹی شرٹ اور سیاہ ٹراؤزر میں ملبوس نظر آرہے ہیں ، جبکہ ان کی اہلیہ ثناء جاوید گرے ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ ٹراؤزر زیب تن کیے ہوئی ہیں، جن میں کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
شعیب ملک نے یہ تصاویر لاس اینجلس میں بنے تفریحی مقام سانتا مونیکا سے شیئر کی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ ان پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان تصاویر کے کیپشن میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثناء جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ اس طرح کی شرارتیں کرنا ہمیشہ یادگار دن رہتا ہے۔