• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں: مولا بخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو—فائل فوٹو
مولا بخش چانڈیو—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرتیں تو ہم مطالبہ کریں گے کہ یہ اتحاد اب نہیں چل سکتا۔ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اتحاد چلانا ہے تو ہمارے چیئرمین کی عزت کریں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دیا ہے، وہ اس لیےایسی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے میاں صاحب نے بھی علاقائی بات کی، صوبے کے لیے کونسی اسکیم دی؟ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں۔

سینئر پی پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مریم نواز ساکھ کو بچانے کے لیے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹھٹہ میں زرعی زمینیں تباہ ہوچکی ہیں، حالات ایسے نہیں کہ مڈ ٹرم الیکشن ہوں۔

قومی خبریں سے مزید