• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے دوزخ کا دروازہ کھولنے کی دھمکی حماس کو پہلی بار نہیں دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوزخ کا دروازہ کھولنے کی دھمکی حماس کو پہلی بار نہیں دی، اس سے پہلے بھی وہ 4 مرتبہ ایسی دھمکی دے چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے 3 دسمبر 2024 کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 20 جنوری کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر  بیان دیا۔ پھر اپنے منہ سے 7 جنوری 2025 کو حماس کو دھمکی دی۔

امریکی صدر نے اس کے بعد  16 ستمبر 2025 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو دھمکی دی اور 30 ستمبر 2025 کو بھی حماس کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

اور اب 3 اکتوبر 2025 کو انہوں نے اپنے بیان میں پھر ایسا ہی کہا ہے اس دوران غزہ کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نہ دھمکیوں سے یرغمالی رہا ہوسکے اور نہ ہی غزہ پر بمباری بند ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے یک طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 5 اکتوبر شام 6 بجے تک کا وقت دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اگر معاہدے کو قبول نہیں کیا تو ایسی کارروائی ہوگی جو کسی نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید