بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو ان کا پاسپورٹ پانچ برس بعد واپس مل گیا، جس پر انکا کہنا تھا کہ اس کے لیے انھیں بہت کوششیں کرنا پڑی ہیں۔
کرناٹک کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ریا کو یہ بڑا ریلیف حال میں اس وقت ملا جب بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو ہدایت کی کہ وہ ریا کو ان کا پاسپورٹ واپس کردے۔
ریا کا پاسپورٹ 2020 میں ایک ڈرگ کیس سے انکے منسلک ہونے کے الزام پر ضبط کیا گیا تھا اور اس کا تعلق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے تھا۔ جو جون 2020 میں ممبئی میں واقعہ اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے۔
پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد ریا نے خوشی میں اپنے پاسپورٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ اب وہ اپنے چیپٹر ٹو کے لیے تیار ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے لیے انھوں نے بڑی مشکل کا سامنا کیا۔ سوشل میڈیا پر انکی پوسٹ شیئر ہونے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ انکے دوستوں جن میں شیبانی ڈانڈیکر، فاطمہ ثنا شیخ، امرتا اروڑا، وکرانت میسی اور دیگر نے انکے لیے سپورٹ کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو ہدایت کی کہ وہ انھیں پاسپورٹ واپس کر دے، جبکہ عدالت نے انکی ضمانت کی شرائط میں مستقل نرمی کی بھی ہدایت کی، جو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس کے دوران عائد کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سشانت کی موت کے بعد ریا کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ایک ماہ بعد انھیں ضمانت دی گئی تھی، جس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ وہ اپنا پاسپورٹ این سی بی کے پاس جمع کرائیں۔