مبشر، کل ہماری بیٹی کی منگنی ہے۔
شام کو بھابھی بچوں کے ساتھ ضرور آنا،
ڈوڈو نے فون پر بلاوا دیا۔
بہت مبارک ہو، میں نے خوشی کا اظہار کیا،
لڑکا کون ہے، کیا کرتا ہے؟
ماشااللہ الیکٹریشن ہے، ڈوڈو نے بتایا۔
کیا؟ میں بھونچکا رہ گیا،
بیٹی نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا ہے۔
ایک اچھے کالج میں پڑھاتی ہے۔ نظمیں کہتی ہے۔
اور تم نے اس کےلیے الیکٹریشن کا رشتہ قبول کرلیا؟
ڈوڈو نے کہا،
ہاں تو اور کیا۔
اس سے اچھا رشتہ کہاں ملے گا۔
لڑکا واپڈا میں ملازم ہے۔
بجلی کا بل نہیں دینا پڑتا۔