• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور یورپ کی غیر منصفانہ پابندیوں سے بین الاقوامی قوانین کمزور ہوجائیں گے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کی غیر منصفانہ پابندیوں سے بین الاقوامی قوانین کمزور ہوجائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ پابندیوں سے عالمی قوانین کے خلاف ممالک میں مزاحمت بڑھے گی۔

ایرانی وزیرِخارجہ نے مالدیپ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور یورپ کی جانب سے لگنے والی پابندیوں پر سخت موقف اپنائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے موقف رکھا کہ غیر منصفانہ پابندیوں سے عالمی قوانین کمزور پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ممالک اس معاملے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید