’میری بگو‘ نامی جوڑی جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت حاصل کی، سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
’نادیہ میری سونی، سوانی میری بگو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی کی نادیہ، درحقیقت نادر ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’میری بگو‘ جوڑی کی خاتون اصل میں ایک مرد ہے جس نے شہرت کی خاطر عورت کا روپ دھار رکھا ہے۔
یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا ہے، صارفین اس جوڑی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کا مواد گمراہ کن ہے جبکہ بعض ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں کہ یہ اپنی مرضی کا مواد پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
خیال رہے کہ یہ جوڑا اپنی عجیب و غریب ویڈیوز کے سبب شہرت کی بلندی پر پہنچا۔ بالخصوص جوڑی ’نادیہ‘، ’میری سونی‘، ’سوانی‘، ’میری بگو‘ کے الفاظ اور ان الفاظ کے جواب میں نادیہ کا ایک لفظی جواب ’جی، جی‘ صارفین کو بھا گیا تھا۔
’میری بگو‘ رجحان بلاشبہ مختصر وقت میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔