• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوزویندر چاہل سے متعلق گفتگو، دھناشری کی آنکھوں میں آنسو آگئے

سابقہ شوہر اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈانسر دھناشری ورما کی آنکھو ں میں آنسو آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھنا شری ورما نے شو رائز اینڈ فال میں اپنی شادی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ شادی محبت کے ساتھ ارینج بھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد یوزویندر چاہل کے رویے میں تبدیلیاں آئیں، میں نے بہت مواقع دیے مگر آخر میں رشتہ ختم کرنا پڑگیا۔

بھارتی ڈانسر نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ وہ علیحدگی اور تمام دکھوں کے باوجود آج بھی سابقہ شوہر کی بھلائی کےلیے دعا گو ہوں، میں اُن کی ہمیشہ فکر کروں گی۔

وہ پہلے ہی اس شو پر اپنے بھارتی کرکٹر کی بے وفائی کا تذکرہ کرچکی ہیں، انہوں نے بتایا تھا کہ مجھے سابقہ شوہر کی بے وفائی کا علم شادی کے چند ماہ بعد ہی ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ تمام واقعات کے باوجود میں نے اپنے دل میں یوزویندر چاہل کے لیے نرمی ہی رکھی اور اُس کی خیریت کے فکر مند رہی۔

جوڑے کی 2020 میں شادی ہوئی اور 2025 میں باہمی رضا مندی سے علیحدہ ہوگئے، جس کے بعد چاہل کو آر جے ماہ وش کے ساتھ دیکھا گیا، جسے دونوں نے دوستی قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید