عزم……
آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟
میں نے اپنے طلبہ سے سوال کیا۔
میں ڈاکٹر بن کر بہت سے پیسے کمائوں گا،
عدنان نے اعلان کیا۔
میں پائلٹ بن کر بہت سے پیسے کمائوں گا،
زاہد نے ارادہ ظاہر کیا۔
میں نیوز اینکر بن کر بہت سے پیسے کمائوں گی، ہما مسکرائی۔
میں ایجوکیشن میں آئوں گا، حمزہ نے عزم کیا۔
شاباش، میں نے اس کی پیٹھ ٹھونکی،
میری طرح ٹیچر بن کر بچوں کو پڑھائو گے۔
نہیں سر، حمزہ نے کہا،میں اسکول کھولوں گا۔
آپ جیسے ٹیچرز کو ملازم رکھوں گا
اور بہت سے پیسے کمائوں گا۔