• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: مقامی قبائل کا اپنے دفاع کا فیصلہ، 4 دہشتگرد ہلاک

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ 

جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ 

مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیشِ نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید