• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی، تھرپار کے سرحدی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانیوں کی بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

بھارتی فورسز نے تھرپار کے سرحدی علاقے سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ شام کو تحصیل ڈاہلی کےگاؤں سنورانی میں پیش آیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے۔

متاثرہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا اور 15کی ٹانگیں توڑ دیں۔

مویشی مالکان کے مطابق زخمی بکریوں کی تیز دھار آلے سے ٹانگیں کاٹی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید