ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
29 سالہ کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت مقامی کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔