• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج

تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کئی ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینیوں کا قتلِ عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے ساڑھے چار سو مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور اس موقع پر شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

ادھر اٹلی کے دارالحکومت روم میں چوتھے روز بھی غزہ کے لیے احتجاج ہوا جس میں اطالوی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کُشی رُکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں بھی طالب علموں نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا جبکہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ میں مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں یمن، بنگلادیش اور یونان میں بھی غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید