امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کا حل وہی لوگ نکال سکتے ہیں جنہیں فلسطینیوں نے اختیار دیا ہے، اسرائیل کو غزہ خالی کرنا پڑے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم مرکزی کیمپ میں موجود ہیں اور تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، آج کا مارچ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں، جو ممالک امن کی بات کرتے تھے آج ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے ثابت کیا ہے کہ صبر و استقامت اور قربانیوں سے سب ممکن بنایا جاسکتا ہے۔