نیپال میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 3 دن میں47 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔
بارشوں کے بعد کئی سڑکیں زیرِ آب آچکی ہیں جبکہ کئی پُل بھی بہہ گئے ہیں۔
شدید بارشوں میں حادثات پر حکام نے 2 دن کی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
حکام کی جانب سے دریا کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔