• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیدیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات  گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔

قومی خبریں سے مزید