• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا خلیل الرحمٰن کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار ہمایوں سعید نے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں ہمایوں سعید نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی اور شرکاء کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مشورہ دیا کہ آپ انٹرویوز دینا بند کردیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔


میزبان تابش ہاشمی نے ہمایوں کے جواب میں مزید مزاح کا تڑکا لگاتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے رات کے اوقات میں تو ہر گز انٹرویو نہ دیں، جس پر پروگرام کے شرکاء میں قہقہ لگ گیا۔

میزبان نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اکثر ناراض رہتے ہیں کیا آپ سے اب بھی ناراض ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ابھی ٹھیک ہیں لیکن ماضی میں ایک سال تک ناراض تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید