• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعت…

مجھے دن بھر غصہ آتا رہتا ہے۔

بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول بھی نیچے نہیں آرہا۔

میں نے ڈاکٹر صاحب کو بتایا۔

انھوں نے میری بات سنی،

ٹیسٹوں کی رپورٹس دیکھی

اور اپنے اسمارٹ فون پر کچھ دیکھنے لگے۔

کیا میں کھانے میں نمک چھوڑ دوں؟

میں نے انھیں متوجہ کرنا چاہا۔

کم کردیں، انہوں نے جواب دیا۔

کیا چینی چھوڑ دوں؟

بس کم کردیں۔

کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں؟

میں نے پوچھا۔

انھوں نے فون رکھ کر کہا،

میں آپ کا ایکس اکاؤنٹ دیکھ رہا تھا۔

آپ طبیعت بحال رکھنا چاہتے ہیں

تو بس سوشل میڈیا چھوڑ دیں۔

تازہ ترین