• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بچوں کی اموات کا سبب بننے والے کھانسی کے سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت کی متعدد ریاستوں میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ہونے والی بچوں کی اموات کے بعد متنازع سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان، تامل ناڈو اور اترپردیش میں ہوئیں جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ’کولڈ ریف‘ سیرپ کی فروخت، سپلائی اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف مدھیہ پردیش میں 14بچے ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق 19 ادویات کے نمونوں میں سے کھانسی کے سیرپ’کولڈرف‘ میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول diethylene glycol کی مقدار اجازت یافتہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی۔

کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائے جانے کے بعد دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل کیس دائر کر دیا گیا ہے۔

دواساز کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ، ڈرَگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید