• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے 6 مریض ہلاک، 5 کی حالت تشویشناک

فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں 6 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں لگی، آگ لگنے کے بعد 13 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ذریعے دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا، ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہو گئی۔

اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پھیلنے کی وجہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زہریلی گیسز کا اخراج ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید