بھارتی آٹو ڈرائیور 4 سے 5 کروڑ کے 2 مکانات کا مالک ہونے کا دعویٰ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کرگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آکاش آنندنی نامی صارف نے پوسٹ شیئر کی۔
صارف کے مطابق انہوں نے بنگلورو میں رکشہ ڈرائور کے پاس ایپل واچ اور ایئر پوڈس دیکھ کر بات چیت شروع کی تو معلوم ہوا کہ اس کے پاس 2 مکانات ہیں، جن کی مالیت 4- 5 کروڑ روپے ہے۔
صارف نے یہ بھی بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کے مطابق ان مکانات سے ماہانہ 2 – 3 لاکھ روپے کرایہ آتا ہے جبکہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں حصص بھی لے رکھیں ہیں۔
آکاش آنندنی کی پوسٹ نے دیگر سوشل میڈیا صارفین کو بے اعتباری میں مبتلا کر دیا، صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ یہ کہانی اپنی طرف سے بنا رہے ہیں؟ جس پر آکاش آنندنی نے بتایا کہ نہیں میں نے آٹو ڈرائیور کے پاس ایپل واچ اور ایئرپوڈس دیکھ کر گفتگو کا آغاز کیا۔
آکاش آنندنی نے یہ بھی بتایا وہ آٹو ڈرائیور صرف ویک اینڈ پر رکشہ چلاتا ہے، کیونکہ اس نے اپنی کمائی کا آغاز رکشہ چلا کر کیا تھا۔