• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا سے نئے تعلقات کی نوعیت نہیں بتائی، رضا ربانی

میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔
میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا سے نئے تعلقات کی نوعیت نہیں بتائی، عوام کا حق ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور سمت سے آگاہ ہوں۔ 

اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے امریکا کبھی بھی قابل بھروسہ دوست ثابت نہیں ہوا، نایاب معدنیات یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کو دینے کے معاہدوں کا میڈیا سے پتہ چل رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ معلومات ذرائع ابلاغ کے ذریعے موصول ہونا افسوسناک ہے، حقیقی اسٹیک ہولڈرز صوبوں کو بذریعہ باہمی مفادات کونسل میں اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ 

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت تسلیم ہی نہیں کر رہی کہ آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت صوبے معدنیات کے آدھے مالک ہیں، صوبوں نے وفاقی حکومت کے متعارف کرائے گئے معدنیاتی قانون کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ 

رضا ربانی نے کہا کہ عالمی میڈیا سے یہ جان کر بھی تشویش ہو رہی ہے کہ پسنی بندرگاہ واشنگٹن کو دی جا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے، حکومت کو فوری اپنی نئی امریکی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید