• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں، ترجمان

میئر کراچی کے ترجمان معظم قریشی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

ن لیگ کے بیانات پر ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی پر بے بنیاد الزامات لگانا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ ن لیگ والوں کو کراچی کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، جنہیں اپنے دور کی کارکردگی یاد نہیں، وہ آج ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔

معظم قریشی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے الزامات سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہیں، ن لیگ بتائے کراچی کے لیے ان کے دور میں کیا ایک منصوبہ مکمل ہوا؟

میئر کراچی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو تنقید نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے جو مرتضیٰ وہاب کر رہے ہیں، کراچی کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں، یہ حقیقت ن لیگ کو نظر نہیں آتی۔

قومی خبریں سے مزید