• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی تزمین برٹز نے 101 اور سوہنے لوس نے 81 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جو 48ویں اوور میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.

کیویز کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی، بروک ہالیدے نے 45 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بولر مالابا نے 40 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے یہ ٹارگٹ تزمین برٹز اور سوہنے لوس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 41ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 تزمین نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ سونے لوس 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، کیوی بولر امیلیا کیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید