• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابقہ ممبر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابق ممبر رعنا سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق رعنا سعید خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام ہے۔

متن کے مطابق سابق ممبر اسلام آباد وائلٹ لائف بورڈ نے دارالحکومت کے چڑیا گھر کی بحالی کےلیے رقم نجی اکاؤنٹ میں لی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ رعنا سعید مبینہ طور پر براؤن ریچھ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں جبکہ ان پر ادارے کے مالی امور میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید