• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ویڈنزڈے سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔

پیرس میں منعقدہ تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کی ہمت، استقامت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنے ہیروز سمجھتی ہوں، وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے، میں چاہتی ہوں کہ ان کی آوازیں مزید سنی جائیں، ان کی جدوجہد قابلِ تعریف اور اہم ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ 21 سالہ اداکارہ نے فلسطین کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہو۔

گزشتہ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم سے متعلق پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔

جینا اورٹیگا کی مسلسل فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھانے پر دنیا بھر کے مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 زخمی ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید