• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈنزڈے سیریز کی مشہور اداکارہ نے سرجری کروالی؟

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، بکل فیٹ سرجری کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں۔

پیرس میں نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کے دوسرے سیزن کے ریڈ کارپٹ تقریب کے دوران امریکی اداکارہ جینا اورٹیگا کی بدلی ہوئی شکل نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 

6 اگست 2025ء کو ریلیز ہونے والے سیزن 2 کی تشہیر کے موقع پر جینا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد صارفین نے ان کی پرانی اور نئی تصاویر کا تقابلی جائزہ لیا اور بکل فیٹ ریموول سرجری کے امکانات پر نئی بحث چھڑ گئی۔

22 سالہ اداکارہ جو نیٹ فلکس کی سیریز ویڈنزڈے میں ویڈنزڈے ایڈمز کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، اپنی منفرد شخصیت، سادگی اور اداکاری کی صلاحیت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، تاہم پیرس میں ہونے والی تقریب میں ان کے چہرے کی ساخت میں نمایاں فرق محسوس کیا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ جینا نے چہرے سے چربی کم کروانے کی بکل فیٹ ریموول سرجری کرائی ہے تاکہ ان کے گال مزید شارپ اور چہرہ زیادہ نازک نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر اس سے متعلق مختلف آراء سامنے آئیں، ایک صارف نے تنبیہ کی کہ خواتین، براہِ مہربانی بکل فیٹ ریموول مت کروائیں، یہ کبھی اچھا فیصلہ نہیں ہوتا، ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے جینا اورٹیگا کا کوئی ہمشکل ان کی جگہ لے آیا ہو، تاہم کچھ صارفین نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میک اپ، کانٹورنگ اور لائٹنگ کا کمال ہے، نہ کہ کوئی سرجری۔

واضح رہے کہ بکل فیٹ چہرے میں قدرتی چربی کا وہ حصہ ہوتا ہے جو گال اور جبڑے کے درمیان موجود ہوتا ہے، بیکٹومی کہلانے والی یہ سرجری اندرونِ منہ کی کٹائی کے ذریعے چربی کم کرتی ہے تاکہ چہرے کو زیادہ شارپ اور پتلا دکھایا جا سکے، بعض ماہرین کے مطابق یہ طریقہ چہرے کو وقتی طور پر دلکش بناتا ہے، مگر عمر رسیدگی کے عمل کو تیز بھی کر سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید