• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔

جیو نیوز کےلیے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی سیاسی جماعتوں سے توقعات ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری قصور آئے تو مریم نواز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ ریلیف دلائیں جیسے بےنظیر بھٹو نے ریلیف فراہم کیا تھا، ن لیگ کے لوگوں کو فون کیے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ بےوقوف بنارہی ہے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2 سال میں زراعت تباہ ہوچکی، گندم میں 17 سو کروڑ کا فراڈ ہے، ہم اور کسان ان کو بار بار کہتے رہے کہ فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں کبھی اعتماد میں لیا، یہ شاید سمجھتے ہیں کہ وائسرائے بن گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید