• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسوٹی ……

پاکستان کو لاحق سب سے’ موذی مرض‘ کیا ہے؟

یہ سوال میں نے کئی دانش وروں سے کیا، مگر تشفی نہیں ہوئی۔

پھر سوچا، یہی سوال جناب عبید اللہ بیگ سے کرنا چاہیے۔

وہ مقبول ترین کوئز شو ’’کسوٹی‘‘ میں جناب غازی صلاح الدین

اور قریش پور صاحب کے ساتھ جلوہ گر ہوا کرتے تھے،

مشکل سے مشکل پہیلی بیس سوالوں میں بوجھ لیا کرتے۔

سو انٹرویو کا وقت لیا، اور ملنے پہنچ گیا۔

آپ تو ہر پہیلی سلجھا لیتے ہیں۔ میں کہا۔ یہ عقدہ بھی حل کر دیں

کہ ہمیں درپیش سب سے بڑا مرض کیا ہے؟

یہ جاننے کے لیے بیس سوالوں کی ضرورت نہیں۔ وہ مسکرائے۔

’’جس مرض نے آج ایک پاکستانی کو دوسرے سے دُور کر دیا ہے،

اُس کا نام ہے… تعصب‘‘۔

تازہ ترین