• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تفریح خوف میں بدل گئی، ڈرون سے آتشبازی کے دوران حادثہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چین کے صوبے ہونان میں ڈرون سے آتشبازی کے دوران پیش آنے والے حادثے نے تقریب کو افراتفری میں بدل دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ہونان کے اسکائی تھیٹر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں افراد آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع تھے، دورانِ شو اچانک ڈرون آتشبازی کا ایک حصہ قابو سے باہر ہو گیا، جس کے باعث شعلے تماشائیوں کی جانب بڑھنے لگے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کئی افراد خوف کے باعث گرنے سے معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خشک موسم کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید