• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا غزہ امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

سرکیئر اسٹارمر کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لمحہ پوری دنیا بالخصوص یرغمالیوں کے اہل خانہ، فلسطینی شہریوں کے لیے اطمینان بخش ہے۔ غزہ امن معاہدے پر اب مکمل اور بلا تاخیر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹا دینی چاہئیں۔

برطانوی وزیراعظم نے تمام فریقین سے معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے جنگ کا خاتمہ اور تنازع کے منصفانہ اور پائیدار اختتام کی بنیاد رکھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں تاہم امن ڈیل پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید