پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاک کا دن منایا جارہا ہے۔
موبائل فون، کوریئر سروس اور ای میل نے ڈاک خانے کی افادیت کم کردی ہے جبکہ خطوط کا سلسلہ بھی رُک سا گیا ہے لیکن رقوم کی ترسیل، یوٹیلیٹی بِلز اور محصولات کی وصولی کے لیے ڈاک خانے کی اہمیت سے آج بھی انکار ممکن نہیں۔
’ورلڈ پوسٹ ڈے‘ منانے کا مقصد ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، ڈاک کا عالمی دن ہمیں خطوط کی یاد دلاتا ہے جہاں کاغذ کے ایک ٹکڑے سے دلوں کا تعلق قائم ہوتا تھا۔
قیامِ پاکستان کے بعد ملک میں برطانوی دور کے ڈاک ٹکٹ استعمال کیے جاتے تھے۔
محکمۂ ڈاک قیامِ پاکستان سے اب تک مختلف موقعوں کی مناسبت سے تیرہ سو سے زائد مختلف مالیت کے ٹکٹ جاری کر چکا ہے۔