• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی کے سُنار نے سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 قیراط سونے سے تیار کردہ اس لباس کی تیاری میں 1 ہزار 270 گرام سے زائد (44.8 اونز) سونا استعمال ہوا ہے۔

اس لباس میں ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، اس لباس کی تیاری میں سونے کے علاوہ مختلف قیمتی پتھروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مکمل لباس کُل وزن 10 ہزار گرام سے زائد (355.6 اونز) ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مکمل لباس کی قیمت 1 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید