نوبیل پرائز ……
یہ چند روز پہلے کا واقعہ ہے۔
میں اور جون بھائی مجو قصائی کی دکان پر پہنچے،
تو وہاں رش لگا تھا۔
مجو سب کو اپنے کارنامے سنا رہا تھا۔
دعویٰ تھا کہ وہ جھگڑے
ختم کرانے کا ماہر ہے،
محلے بھر کے مسئلے وہی سلجھاتا ہے،
میاں بیوی میں صلح کراتا ہے، ساس بہو کو ساتھ بٹھاتا ہے،
سو امن کا نوبیل انعام اُسے دیا جائے۔
جانی، ہم تمہارے حق میں مہم چلائیں گے۔
جون بھائی اور میں نے دل رکھنے کو وعدہ کیا، اور لوٹ آئے۔
آج جب گوشت لینے پہنچے،
تو دکان کے باہر ایک بورڈ آویزاں تھا:
’’مجو بھائی کا اپنی بیگم سے جھگڑا ہوگیا ہے،
اسلئے آج دکان بند ہے۔‘‘
٭٭٭٭