• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایرانی تیل خریدنے پر چینی آئل ریفائنری پر پابندی لگادی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا نے ایرانی تیل خریدنے کی وجہ سے چین سے تعلق رکھنے والی ایک آئل ریفائنری، 100 شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے شین ڈونگ جن چنگ پیٹروکیمیکل گروپ پر پابندیاں عائد کردیں، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ شین ڈونگ صوبے میں واقع ٹی پورٹ ریفائنری ہے، جس نے 2023ء سے اب تک ایران سے لاکھوں بیرل تیل خریداری کی ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ نے چین میں قائم رزواؤ شی ہوا کروڈ آئل ٹرمینل کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کیں، جوچین کی لانشان پورٹ پر ایک ٹرمینل چلاتی ہے۔

وزارت کے مطابق، اس ٹرمینل نے مبینہ طور پر ایرانی ’شیڈو فلیٹ‘ کے ایک درجن سے زائد جہازوں کو پورٹ سروسز فراہم کیں جو ممکنہ طور پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایران آئل نیٹ ورک کا ایران کو ایٹمی اور میزائلوں پروگرام کے لیے فنڈز مہیا کرتا ہے ہے، دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید