نشہ یا لت نے ذہنی صحت کا بڑا بحران پیدا کردیا ہے، آج کے دور میں یہی ذہنی صحت کا بڑا چیلنج قرار پایا ہے۔
ہر سال 10 اکتوبر کو عالمی سطح پر ذہنی صحت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ نشہ یا لت ہی ہے، جو انسانی میں اسٹریس کی بڑی وجہ ہے۔
نوجوان اور نو عمر دونوں اس ذہنی صحت کے بحران سے دوچار ہیں، جسے معاشی دباؤ اور سماجی بے رخی نے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
جنگیں، سیلاب اور وبائی امراض سمیت دیگر آفات کے ساتھ انسان سے جڑی وہ عادتیں، جو ان کے لیے نشہ یا لت کی وجہ بن گئی ہیں، ذہنی صحت کےلیے بڑا چیلنج ہیں۔
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں ہم نے فیصلہ کرنا، نشے یا لت کا مقابلہ کرنا ہے یا اس پر خاموش رہتے ہیں تاکہ یہ معاشروں کو تباہ کردے۔