نمیبیا نے جنوبی افریقا کو واحد ٹی20 میچ میں 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
ونڈ ہویک میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقا اور نمیبیا کے میچ کا فیصلہ میچ کی آخری گیند پر ہوا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنزبنائے، جیسن اسمتھ نے 31 جبکہ روبین ہرمین نے 23 رنز کی باری کھیلی۔
نمیبیا کے روبین ٹرمپ لمین نے 3، میکس ہینگو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
135 رنز کا ہدف نمیبیا نے میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے 30، جیراڈارسمس نے 21 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کے ننڈرے برگر اور اینڈائل سمیلین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔