• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سرمایہ کاروں کی پنجاب کے 7 بڑے سیکٹرز میں سرمایاکاری میں دلچسپی، ایم او یوز پر دستخط

سعودی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ اور ہیلتھ کیئر انفرا اسٹرکچر میں جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

حکومتِ پنجاب اور پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے درمیان ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔

سعودی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرلز، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں گے۔

سرمایہ کار ایگری کلچر، لائیو اسٹاک اور ایکوا کلچر میں اشتراکِ کار پر بھی تیار ہیں۔

حکومت پنجاب کی فوکل ایجنسی سعودی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے ساتھ رابطے اور معاونت کرے گی، پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں نے معاہدے کو فوری عملی شکل دینے کے لیے فاسٹ ٹریک اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور معاونت فراہم کرے گی، صوبے کو انڈسٹریل حب بنانا چاہتے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید