مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانیٔ پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے، اپوزیشن اپنا جوامیدوار بھی کھڑا کر لے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اُن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو عددی اکثریت حاصل ہے، بانی چیئرمین کے اراکین اُن ہی کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بانی کے حکم کے مطابق اپنے امید وار کو ووٹ دیں گے، میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔